کراچی کورونا 14 صحتیاب 213

ایم کیو ایم نے عوام کو پھر تفریق کی جانب مائل کرنیکی کوشش کی،مرتضیٰ وہاب

Spread the love

متحدہ کو احساس ہوگیا کہ ان کا ووٹر خوش نہیں

کراچی کے عوام نے نفرت کی سیاست کو مسترد کردیا

کراچی(سٹاف رپورٹر)مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے پھر تفریق کی طرف

مائل کرنے کی کوشش کی، کراچی کے شہریوں نے نفرت کی سیاست کو مسترد کر دیا۔کراچی میں پریس

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ کراچی کے شہری اپنے مسائل کا حل چاہتے

ہیں ،سیاسی جماعت کی باغ جناح میں چھوٹی سی میٹنگ ہوئی، متحدہ کو احساس ہوگیا کہ ان کا ووٹر خوش

نہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کراچی اور حیدرآباد کے بجٹ کی رقم کہاں خرچ ہوتی ہے، فائربریگیڈ کیلئے

اسنارکل بھی سندھ حکومت فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ ایک بار پھر تفریق کی جانب مائل کرنے

کی کوشش کر رہی ہے جسے کراچی کے شہریوں نے مسترد کر دیا۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے

کراچی میں جلسے کے دوران نیا نعرہ لگایا تھا کہ ’’آدھا سندھ تمہارا، آدھا ہمارا‘‘جس میں ان کا پیپلز پارٹی

کیلئے پیغام تھا کہ آدھے سندھ پر پی پی حکومت کرے اور آدھے سندھ پر ایم کیو ایم کو حکومت کرنے دی

جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں