206

45دن کابچہ غلط انجکشن لگنے سے جاں بحق

Spread the love

حافظ آباد (نامہ نگار خصوصی) 45 دن کابچہ غلط انجکشن لگنے سے جاں بحق، والدین اوررشتہ داروں کا

سڑک بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ، ڈاکٹرکے خلاف مقدمہ کے اندراج کا مطالبہ۔راولاکوٹ کارہائشی

افتخاراحمدحافظ آباد میں شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے آیا ہواتھا کہ اس کا 45 دن کا بچہ اچانک

بیمارہوگیاتواسکو لیکر چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹرمحمداسلم کھوکھرکے کلینک کسوکے روڈ پر لے گئے جہاں ڈاکٹر

اسلم کھوکھرنے ڈرپ میں انجکشن ملاکر لگایا جس سے بچہ کاپیٹ پھولنا شروع ہوگیا اوربچہ کی حالت نازک

ہوگئی جس پر والدین نے شورمچانا شروع کردیا مگرڈاکٹر اسلم کھوکھر نے کلینک میں موجود ہوتے ہوئے بچہ

کو ایک بار بھی نہ دیکھا اور بچہ کو اچانک پیلے رنگ کی الٹی آئی اور جاں بحق ہوگیا ڈاکٹر کی غفلت

لاپرواہی اور غلط انجکشن لگانے کے خلاف 45دن کے روحان کے والدین اور اس کے رشتہ دار سراپا احتجاج

بن گئے۔انہوں نے سڑک بلاک کرکے احتجاج شروع کردیا ٹائروں کو آگ لگاکر ٹریفک بند کردی۔حالات کشیدہ

ہونے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی،45دن کے روحان کے والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹرکے خلاف مقدمہ

درج کرکے گرفتارکیا جائے اور قانون کے مطابق کاروائی کرتے ہوئے اس کاکلینک بھی سیل کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں