جال پھینک کر خلائی کچرا صاف کرنے والے سیٹلائٹ

Spread the love

نیویارک)مانیٹرنگ ڈیسک) نیویارک میں واقع ایک انسٹی ٹیوٹ نے چھوٹے

سیٹلائٹ کا ایک ایسا منصوبہ بنایا ہے جو اس وقت خلا میں موجود کاٹھ کباڑ کو

مؤثر انداز میں ٹھکانے لگانے کا کام کرے گا۔ اس پورے نظام کو OSCaR کا نام

دیا گیا ہے جس کا مطلب ’اوبسلیٹ اسپیس کرافٹ کیپچر اینڈ ریموول‘ ہے۔نیویارک

میں واقع رینسیلائر پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ میں اس نظام پر تیزی سے کام جاری

ہے جو چھوٹے چوکور سیٹلائٹ (کیوب سیٹس) کا ایک منصوبہ ہے جس میں ہر

سیٹلائٹ کی جسامت 10 مکعب سینٹی میٹر ہوگی۔ ایک یونٹ میں ایندھن اور

پروپلشن نظام ہوگا، دوسرے میں ڈیٹا، جی پی ایس اور رابطے کا نظام رکھا جائے

گا جبکہ تیسرے میں چار عدد بندوق نما نالیاں ہوگی جن کے تاروں سے جال

جڑے ہوں گے۔منصوبے کے تحت بہت سے آسکر سیٹلائٹ کسی خلائی جہاز کے

ذریعے مدار میں بھیجے جائیں گے اور کوڑے کرکٹ والے مداروں میں انہیں

چھوڑدیا جائے گا۔ اب خود اپنی بدولت یا زمینی ہدایات کے تحت سیٹلائٹ آگے

بڑھے گا۔ اگلے مرحلے میں تھرمل، آپٹیکل اور ریڈار امیجنگ کے ذریعے

سیٹلائٹ ٹارگٹ تک بڑھے گا۔ اس کے بعد تیسرا سیٹلائٹ تار میں لگا جال پھینکے

گا اور خلائی کچرے کو قابو کرنے کی کوشش کرے گا۔ اس طرح ہر مشن میں یہ

خلائی کوڑے کے چار ٹکڑوں کو گرفت کرلے گا۔

Leave a Reply