174

28اپریل کے واقعات ایک نظر میں

Spread the love

واقعات

1920ء آذربائیجان کو روس حصہ بنا لیا گیا۔

1952ء نیہون (جاپان) پر امریکی فوجوں کا قبضہ ختم ہو گیا۔

1969ء شارل ڈی گول نے فرانس کے صدر کے عہدے سے استعفی دے دیا۔

2007ء چارسدہ میں خودکش حملے میں بائیس افراد ہلاک اور وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ سمیت متعدد زخمی ہوئے

1991ء صدر غلام اسحاق خان نے راولپنڈی میں الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال کا افتتاح کیا

1969ء فرانس کے صدر چارلس ڈیگال مستعفی ہو گئے

1962ء پاکستان میں قومی اسمبلی کی ایک سو چھپن نشستوں کے لیے پہلی بار انتخابات منعقد ہوئے

ولادت

1442ء ایڈورڈ چہارم، برطانیہ کا بادشاہ

1758ء جیمز مونرو، پانچواں امریکی صدر

1889ء انٹونیو ڈی اولیویرا سالازار، پرتگال کا سربراہ

1936 طارق عزیز پاکستانی اداکار، میزبان شاعر و دانشور

طارق عزیز کے بارے میں تفصیلی مضمون پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

1937ء سابق عراقی صدر صدام حسین تکریت میں پیدا ہوئے

صدام حسین کے بارے میں تفصیلی مضمون پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

1943ء میجر شبیر شریف شہید، پاک فوج کا سپوت جنہیں بہادری سے لڑنے پر نشان حیدر سے نوازا گیا پنجاب کے ضلع گجرات میں ایک قصبے کنجاح میں پیدا ہوئے

وفات

1779ء فرخ سیر، شہزادہ معین الدین محمد فرخ سیر شہزادہ عظیم الشان (حاکم بنگال) کے ساتھ بنگال میں مقیم تھا۔ 1712ء میں بادشاہ شاہ عالم اول کی وفات کی خبر سن کر عظیم الشان نے فرخ سیر کو بنگال میں اپنا قائم مقام مقرر کیا اور خود تخت دہلی کے حصو ل کے لیے اپنی فوج کے ہمراہ روانہ ہوا۔ شہزادوں کی تخت نشینی کی خونریز جنگوں کے بعد شہزادہ معزالدین جہاں دار شاہ تخت طاؤس کا وارث بنا۔

1935ء آغا محمد حشر ابن آغا غنی شاہ بنارس میں 1879ء میں پیدا ہوئے تعلیم و تربیت بنارس میں ہوئی۔ آپ کے والد مذہبی معاملات میں قدامت پسند تھے۔ اس لیے آغا حشر ابتدا میں انگریزی تعلیم سے محروم رہے۔ دینیات کی تعلیم مولوی عبد الصمد سے حاصل کی اور سولہ پارے حفظ کیے۔

1945ء میسولینی اور اس کے اہل خانہ کو اطالوی مزاحمتی تحریک کے کارکنان نے قتل کر دیا

مسولینی کے بارے میں تفصیلی مضمون پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

1954ء لیون جوو،جو فرانسیسی تجاری یونین کے صدر تھے انھیں 1951ء میں نوبل امن انعام سے نوازا گیا۔

1978ء افغانستان کے صدر محمد داؤد خان کی حکومت کا تختہ الٹ کر انہیں قتل کر دیا گیا

تعطیلات و تہوار

ورکرز میموریل ڈے

اپنا تبصرہ بھیجیں