احسن اقبال ریفرنس مہلت 161

آٹھ ماہ میںحکومت کا پول کھل گیا ، اسد عمر کو قربانی کا بکر ا بنایا گیا ،احسن اقبال

Spread the love

35سال صدارتی نظام دیکھا ،مسائل کا حل صدارتی نظام ہے تو وہ پاکستان کو جنت بنا کر کیوں نہیں گئے

اسلام آباد (صباح نیوز) سابق وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے

کہ آٹھ ماہ میں حکومت کی نااہلی کا پول کھل چکا ہے،پی ٹی آئی کے پاس اسد عمر کا متبادل کوئی نہیں تھا ،

اسد عمر کو عمران خان نے قربانی کا بکرا بنایا ہے،میاں محمد نواز شریف کو بیرون ملک علاج کا مشورہ

ماہر ڈاکٹرز نے دیا ہے۔نواز شریف کو امراض قلب کے علاوہ گردے کے مسائل بھی ہیں۔ ہم نے 35سال ملک

میں صدارتی نظام دیکھا ہے۔ ایوب خان صدر تھے، ضیاء الحق صدر تھے اور پرویز مشرف صدرتھے ،

10، 10 سال ا نہوں نے حکمرانی کی ،اگر صدارتی نظام ہمارے مسائل کا حل تھا تو وہ پاکستان کو جنت کیوں

نہیں بنا کے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں