138

ہمیں اپنی سرحدوں کو تجارت کے لیے کھولنا ہوگا، چینی صدر

Spread the love

بی آر آئی خطے کے ممالک کی اقتصادی ترقی کے لیے اہم فورم ہے

ہمیں اقوام متحدہ کے2030 کے ایجنڈے پر مل کر کام کرنا ہوگا

بنیادی ڈھانچے اورصنعتی ترقی کیلئے مزید کام کرنا ہوگا، شی جن پنگگول میز کانفرنس سے خطاب

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک، صباح نیوز) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں معیشت کو

بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، ہمیں اپنی سرحدوں کو تجارت کے لیے کھولنا ہوگا۔چین کے دارالحکومت بیجنگ میں

جاری دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر گول میزکانفرنس سے خطاب کے دوران چینی صدر شی جن

پنگ نے کہا کہ پوری دنیا میں معیشت کوبڑے چیلنجز کا سامنا ہے، ہمیں اپنی سرحدوں کوتجارت کے لیے

کھولنا ہوگا، بنیادی ڈھانچے اورصنعتی ترقی کے لیے مزید کام کرنا ہوگا، مشترکہ جدوجہد سے لوگوں کا معیار

زندگی بہتربناسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی سطح پر رابطوں کوفروغ دینا ہوگا، ہمیں اقوام متحدہ

کے2030 کے ایجنڈے پر مل کر کام کرنا ہوگا، ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے نمٹنے کے لیے ہمیں

مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی، بی آر آئی خطے کے ممالک کی اقتصادی ترقی کے لیے اہم فورم ہے،

کثیرالجہتی تعاون بیلٹ اینڈ روڈ فورم کا بنیادی ڈھانچا ہے۔چین کے شہر بیجنگ میں جاری بیلٹ اینڈ روڈ گول

میز کانفرنس میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان، اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری اور آئی ایم ایف کی سربراہ

سمیت 40 سربراہان مملکت ورہنما شریک ہوئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں