بھارتی فوج کا پاکستان اور چین سے ملحقہ پہاڑوں میں 4 عظیم الجثہ غاروں کا خفیہ منصوبہ

Spread the love

تعمیر کی جانے والی ہر سرنگ میں دو سو میٹرک ٹن اسلحہ ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی،بھارتی اخبار کی رپورٹ

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک، صباح نیوز)بھارت اسلحہ ذخیرہ کرنے کیلئے ہمالیہ کے پہاڑوں میں چار مقامات

پر عظیم الجثہ غاریں تعمیر کرے گا۔ یہ غاریں پاکستان اور چین سے ملحقہ علاقے میں تعمیر کی جائیں گی۔

بھارت سے شائع ہونے والے انگریزی روزنامے ٹربیون نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ یہ غاریں بھارتی

فوج اور نیشنل ہائیڈرو پاور کارپوریشن(این ایچ پی سی)باہم ملکر تعمیر کریں گی اور اس حوالے سے دونوں

نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط بھی کر لئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ این ایچ پی سی زیر زمین

غاروں، سرنگوں اور ڈیموں کی تعمیر کا وسیع تجربہ رکھتی ہے، لہذا بھارتی فوج نے مذکورہ غاروں کی

تعمیر کیلئے اس سے مدد حاصل کی ہے۔اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ پاکستان اور چین کے ساتھ لگنے

والے سرحد کے اہم مقامات پر تعمیر کی جانے والی ہر سرنگ میں دو سو میٹرک ٹن اسلحہ ذخیرہ کرنے کی

گنجائش ہوگی۔

Please follow and like us:

Leave a Reply