145

1996کے بعد مودی پہلے وزیر اعظم جوکشمیر میں انتخابات نہیں کراسکے:عمر عبداللہ

Spread the love

سرینگر (کے پی ا ٓئی )مقبوضہ کشمیرمیں نیشنل کانفرنس نائب صدر عمر عبداللہ نے نوڈل افسران کی نامزدگی

کے احکامات واپس لینے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 1996کے بعد پہلے وزیر

اعظم ہیں جو ریاستی اسمبلی کے انتخابات وقت پر نہیں کراسکے ہیں۔عمر نے ٹویٹ کرتے ہوے کہا’’ مودی

جی کو یہ اعزاز حاصل ہوگیا ہے کہ وہ 1996کے بعد ایسے پہلے وزیر اعظم ہیں جو اسمبلی انتخابات نہیں

کراسکے ہیں،یہ یار رکھنا چاہیے، اگلی بار آپ کہیں گے یہ سب سے مضبوط وزیر اعظم ہیں‘‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں