شمالی وزیرستان ،لیویز چیک پوسٹ پر دھماکہ 3 اہلکار شہید 1 زخمی

Spread the love

شہید اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا،1 اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا

میرانشاہ/پشاور(بیورو رپورٹ) شمالی وزیر ستان کی تحصیل شیواہ میں لیویز چیک پوسٹ پر دھماکے سے3

لیویز اہلکار شہید اور 1 زخمی ہوگیا۔شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ میں لیویز چیک پوسٹ پر دھماکے سے

2 لیویز اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتا ل پہنچایا گیا جہاں ایک اور اہلکار زخموں

کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ دھماکا ملک شاہی کے علاقے رغزئی میں ہوا۔ بارودی مواد چیک پوسٹ

کے ساتھ نصب تھا۔ دھماکے سے شہید ہونے والے اہلکاروں میں امیر زمان، نامبوت خان اور عبدالولی شامل

ہیں۔عینی شاہدین نے کہا کہ لیویز اہلکار جوں ہی چیک پوسٹ پر پہنچے دھماکا ہوگیا، شہید اور زخمی اہلکار

مقامی ہیں۔وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی شمالی وزیرستان میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا

ہے کہ شہید لیویز اہلکاروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دہشت گردی ایک ناسور ہے،

جس کا صفایا کرکے دم لیں گے، دہشتگرد اس طرح کے حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے،

ہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، کوئی بھی مذہب معصوم اور بے گناہ لوگوں پر حملے کرنے کی اجازت

نہیں دیتا۔

Please follow and like us:

Leave a Reply