کنجوانی: آوارہ کتوں کے حملے سے دیہاتی جاں بحق

Spread the love

کنجوانی(نمائندہ خصوصی)کنجوانی اور گردنواح میں آواروں کتوں کی بہتات،ایک اور دیہاتی آوارہ کتے کے

کاٹنے سے جا بحق ہو گیا تفصیلات کے مطابق کنجوانی کے نواحی گائوں چک 549گ ب کے رہائشی منظور

کا آٹھ سالہ بیٹاحسنین منظور سکول جا رہا تھا کہ گائوں میں آوارہ کتوں نے اسے کاٹ لیا جس سے وہ شدید

زخمی ہو گیا جوکہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔یاد رہے کہ چک457گ

ب،چک549گ ب،اڈا قاسم چوک اور کنجوانی کے گردونواح دیگر گائوں میں حکومت کی عدم توجہی کی وجہ

سے آواروں کتوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس سے مقامی لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔

دیہاتیوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پہلے کی طرح آوارہ کتوں کو مارنے کے لئے موثر اقدامات کئے

جائے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply