گڑھ فتح شاہ بچہ جوھڑ میں ڈوب کر ہلاک

Spread the love

کنجوانی(نمائندہ خصوصی)گڑھ فتح شاہ میں سات سالہ بچہ جوہڑ میں ڈوب کر جا بحق ہو گیا تفصیلات کے

مطابق قصبہ گڑھ میں دوسری جماعت کا طالب فیضان قریشی دیگر بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہا تھا کہ گیند

گندے پانی کے تالاب میں چلی گئی جس کو نکالنے کے لئے فیضان تالاب میں گیا کہ تالاب کا پانی گہرا ہونے

کی وجہ سے وہ ڈوب کر جابحق ہو گیا جس کی نعش لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکال لی جبکہ ورثاء نے

لاش روڈ پر رکھ کر ساہیوال فیصل آباد روڈ بند کر کے شدید احتجاج کیا اور تالاب کی چار دیواری نہ ہونے کی

وجہ سے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی جس پر اسسٹینٹ کمیشنر تاندلیانوالہ اورنگ زیب نے جائے

وقوعہ پر پہنچ کر مالی امداد کرنے اور تالاب کی فوری چار دیواری کرانے کی یقین دہانی کرانے پر مظاہرین

منتشر ہو گئے۔

Leave a Reply