بالا کوٹ:شدید بارش 10 دکانیں اور ہوٹل تباہ

Spread the love

پلدراں کے مقام پر لاکھوں کی املاک تباہ ہوئی تاہم جانی نقصان نہیں ہوا

بھکر میں آندھی اور بارش سے گندم اور چنے کی فصل کو نقصان پہنچا

بالاکوٹ/بھکر(صباح نیوز)بالا کوٹ میں شدید بارش سے 10 دکانیں اور ہوٹل تباہ ہوگئے، کوئی جانی نقصان

نہیں ہوا،بھکر میں آندھی اور بارش سے گندم اور چنے کی فصل کو نقصان پہنچا ۔ملک کے بالائی علاقوں میں

طوفانی بارش سے نقصات ہوئے، بالا کوٹ میں 10 دکانیں اور ہوٹل تباہ ہوگئے، باکوٹ میں شد بارش اور

طوفان سے 10دکانیں اور ہوٹل تباہ ہو گیا، پلدراں کے مقام پر لاکھوں کی املاک تباہ ہوئی تاہم کوئی جانی

نقصان نہیں ہوا۔ادھر لاہور میں بادل برسنے کے بعد دھوپ نکل آئی، گرمی بھی پہلے کی نسبت کم ہوگئی۔

سرگودھا، چشتیاں سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں بھی موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔بھکر میں

آندھی اور بارش سے گندم اور چنے کی فصل کو نقصان پہنچا۔ کراچی میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری

سینٹی گریڈ کے درمیان ر ہا ۔ سندھ کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے

Please follow and like us:

Leave a Reply