لاڑکانہ کے 13 بچوں میں ایڈز کی تصدیق

Spread the love

رتو ڈیرو کے 16 بچوں کے خون کے نمونے ایچ آئی وی کی تشخیص کیلئے لیبارٹری بھیجے گئے تھے

وائرس آلودہ خون کی منتقلی سے بچوں میں آ سکتا ہے، انچارج ایڈز کنٹرول پروگرام

لاڑکانہ(صباح نیوز) لاڑکانہ کی تحصیل رتو ڈیرو کے 13بچوں میں ایچ آئی وی ٹیسٹ پازیٹو نکلے ، رتو ڈیرو

کے 16بچوں کے خون کے نمونے ایچ آئی وی کی تشخیص کے لیے لیبارٹری بھیجے گئے تھے۔ انچارج ایڈز

کنٹرول پروگرام نے بتایا کہ یہ وائرس آلودہ خون کی منتقلی سے بچوں میں آ سکتا ہے۔انچارج پیتھا لوجسٹ پی

پی ایچ آئی PPHIجیکب آباد نے بتایا کہ 16میں سے 13بچوں میں ایڈز وائرس پائے جانے کی تصدیق ہوئی

ہے، متاثرہ بچوں کی عمر 4 ماہ سے 8سال تک ہے۔اس حوالے سے انچارج ایڈز کنٹرول پروگرام ڈاکٹر ہولا

رام نے کہا کہ بچوں کے والدین کے بھی ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق لاڑکانہ

میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 2400 سے زیادہ ہے ۔

Please follow and like us:

Leave a Reply