پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار اچانک رک گیا

Spread the love

کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تکنیکی خرابی کے سبب کاروبار اچانک رک گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ نے شیئرہولڈرز کو کاروبار معطل ہونے کی اطلاع دے دی ۔پاکستان

اسٹاک ایکسچینج کے اعلامیے کے مطابق انتظامیہ خرابی کا تعین کر رہی ہے، فنی خرابی ایکسچینج کے

ٹریڈنگ سسٹم میں ہوئی ہے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ فنی خرابی کی وجہ سے 25سے زائد بروکرز کی

رسائی ٹریڈنگ سسٹم تک نہیں ہو رہی ہے، خرابی دور کرنے کے بعد کاروباری دورانیہ بتا دیا جائے گا۔

Please follow and like us:

Leave a Reply