حضرت لعل شہبا ز قلندرؒ کاعرس شروع،لاکھوں زائرین کی سیہون آمد

Spread the love

سیہون(مانیٹرنگ ڈیسک)قلندر حضرت لعل شہباز کے 676ویں عرس کی

تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔گزشتہ شام کو نوبت بجا کر عرس کی تقریبات کا باقاعدہ

آغاز کر دیا گیا،لاکھوں زائرین نے مرکزی نوبت پر دما دم مست قلندر دھمال ڈالی۔

ملک بھر سے زائرین اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد سیہون شریف پہنچ گئی،

امسال 25 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد متوقع ہے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل

نے مزار پر چادر چڑھا کر تقریبات کا آغاز کیا۔ عرس مبارک 18 سے 20 شعبان

المعظم بمطابق 24، 25 اور 26 اپریل جاری رہے گا۔زائرین کی سہولیات میں

مختلف مقامات پر پانی کی سبیلیں،ایمرجنسی ریسپانس سینٹرز ، طبی امدادی مراکز

اور ہیٹ اسٹروک سینٹرز بھی بنائے گئے ہیں۔ جبکہ سیکیورٹی کے بھی سخت

انتظامات کیے گئے ہیں۔ سندھ پولیس کے پانچ ہزار اور رینجرز کے 200 جوان

سیکیورٹی پر تعینات ہیں،500 سو سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے

ہیں۔سیہون میں ٹینٹ سٹی بھی قائم کیا گیا ہے۔سہون جانے والے تمام راستوں پر

سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔ عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ کو بھی مکمل فعال کردیا گیا

ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply