پشاور میں 200 سی سی ٹی وی کیمرے خراب

Spread the love

بی آر ٹی منصوبے کے تعمیراتی کام کے دوران متاثر ہوئے

کیمرے خراب ہونے سے ملزمان کو پکڑنے میں مشکلات ہیں،ایس ایس پی

پشاور(جنرل رپورٹر) پشاور میں 200سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمرے خراب نکلے، کیمرے شہر میں بی آر

ٹی منصوبے کے تعمیراتی کام کے دوران متاثر ہوئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں ایس ایس پی ٹریفک کاشف

ذوالفقار نے بتایاکہ سی سی ٹی وی کیمرے خراب ہونے کے باعث جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے میں مشکلات

پیش کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے کے تعمیراتی کام کے باعث کیمرے خراب ہوگئے ۔ایس

ایس پی ٹریفک نے بتایاکہ کافی کیسزمیں ان کیمروں کی وجہ سے شواہد اکٹھے کرنے،سگنلز توڑنے والوں

اور ٹریفک کی اسسمنٹ کرنے میں بھی مدد ملتی تھی۔

سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، سیف سٹی کیمرے صرف میڈیا کو ویڈیو ہی جاری کرتے ہیں

واضح رہے کہ ملک بھر میں لگائے گئے سیکیورٹی کیمروں کے سامنے متعدد وارداتیں ہوئی جن میں کیمروں

سے کبھی ٹریک کر کے ملزم کو پکڑا نہیں گیا ہمیشہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔9 فروری 2019

کی صبح لاہور کے سیشن کورٹ کے صدر داخلی دروازے پر دو موٹر سائکل سواروں نے ایک شخص کو

گولی ماری پھر اترکر چیک کیا اور اس کے سر میں گولی مار کر اس کی موت کا اطمینان کیا اور تسلی کے

ساتھ وہاں سے چلتے بنے مگر سیف سٹی پر اس کو مانیٹر نہیں کیا گیا۔ کیمروں کی خرابی کا اس قدر پرچار

ملزموں کی گرفتاری کے لیے نہیں بلکہ کمیشن کے حصول کے لیے کیا جاتا ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply