معروف گلوکار احمد رشدی کی 81 ویں سالگرہ آج منائی جائے گی

Spread the love

لاہور(شوبز رپورٹر)معروف گلوکار احمد رشدی کی 81 ویں سالگرہ 24اپریل

بدھ کو منائی جائے گی اس سلسلے میں ان کے مداحوں کے زیر اہتمام تقاریب کا

اہتمام کیا جائے گا۔ احمد رشدی1938ء کو حیدر آباد دکن میں پیدا ہو ئے تقسیم ہند

کے بعد احمد رشدی کراچی منتقل ہو گئے۔ انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز

ریڈیو پاکستان کراچی سے کیا معروف گانے ’’ بند روڈ سے کیماڑی ،چلی میری

گھوڑا گاڑی ‘‘ نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا ۔ ان کی بطور گلوکار

پہلی فلم ’’ کارنامہ ‘‘ تھی جو کہ ریلیز نہ ہو سکی جبکہ اس کے بعد آنے والی فلم

’’ انوکھی ‘‘ تھی جس میں احمد رشدی پلے بیک سنگر تھے ان کی بطور فلمی

گلوکار آخری فلم ’’ مشرق و مغرب ‘‘ تھی۔ احمد رشدی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ

انہوں نے دیگر گلوکاروں کے ہمراہ مل کر 1955ء میں پہلی مرتبہ پاکستان کا

قومی ترانہ گایا انہیں یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ جنوبی ایشیاء کے پہلے

گلوکار تھے جنہوں نے موسیقی میں پاپ سنگنگ کو متعارف کروایا انہوں نے

پاکستانی فلموں میں پانچ ہزار سے زائد گانے ریکارڈ کروائے۔پاکستانی فلمی

موسیقی کیلئے انتھک کام کرنے پر ان کی صحت گرنا شروع ہو گئی اور وہ

11اپریل1983ء کو دل کے دورے کے باعث 44برس کی عمر میں انتقال کر

گئے انہیں سخی حسن قبرستان کراچی میں سپردخاک کیا گیاان کی وفات کے بیس

برس بعد ان کی خدمات کے عوض سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف نے انہیں

ستارہ امتیاز سے نوازا تھا۔

Please follow and like us:

Leave a Reply