160

بھارتی انتخابات،مقبوضہ کشمیر میں بائیکاٹ,کرفیو کا سماں

Spread the love

سری نگر(صباح نیوز) بھارت میں پارلیمانی انتخابات کے تیسرے مرحلے پر

13ریاستوںکی 116 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی ، بھارتی وزیر اعظم مودی نے احمد

آباد میں ووٹ کاسٹ کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گجرات، اتر پردیش

،مغربی بنگال سمیت دیگر ریاستوں میں 116حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے ۔انتخابات

کے دوران کچھ حلقوں میں کشیدہ صورتحال رہی ،جھاڑکھنڈ چھتیس گڑھ کے

سرحدی علاقے میں علیحدگی پسندوں نے نصب دھماکہ کردیا جس میں کوئی جانی

نقصان نہیں ہواجبکہ مغربی بنگال کے شہر مرشد آباد میں آل انڈیا ترنمول

کانگریس کے ارکان پر دستی بم پھینکا گیاجس میںتین ارکان زخمی ہوگئے۔دوسری

جانب مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کے نام پر رچائے گئے بھارتی ڈھونگ کی

تیسری قسط بھی بری طرح ناکام ہوگئی ، مقبوضہ وادی کے علاقے اننت ناگ میں

ووٹنگ کے دوران کرفیو کا سماں رہا ہے، پولنگ سٹیشنوں پر تعینات عملے کو

لوگوں کا انتظار کرتے رہے جبکہ کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کیلئے

بھارتی فوج اور کٹھ پتلی انتظامیہ کے ماتحت فورسز کی بھاری نفری تعینات کی

گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں