بلوچستان اسمبلی,منظور احمد کاکڑ 38ووٹ لے کر سینیٹر منتخب

Spread the love

بلوچستان اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخابات میں حکمران جماعت کے منظور احمد کاکڑ 38ووٹ لیکر سینیٹر منتخب ہو گئے بی این پی مینگل کے میرغلام نبی مری نے 23ووٹ حاصل کئے جبکہ پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے سردار محمد حنیف موسی خیل ایک ووٹ حاصل کر سکے ایک ووٹ مسترد ہوا پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی رہنما سردار یار محمد رند اور پاکستان مسلم لیگ ن کے نواب ثنا اللہ زہری ووٹ کاسٹ کرنے نہیں آئے تفصیلات کے مطابق پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیٹر اعظم خان موسی خیل کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار منظور احمد کاکڑ 38ووٹ لیکر سینیٹر منتخب ہو گئے جبکہ جمعیت علماء اسلام اور بی این پی کے مشترکہ امیدوار غلام نبی مری 23ووٹ حاصل کر سکے جبکہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سردار محمد حنیف موسیٰ خیل ایک ووٹ حاصل کر سکے ۔

Please follow and like us:

Leave a Reply