پشاور,پولیو ویکسین سے بچوں کی طبیعت خرابی کا ڈرامہ کرانیوالا ملزم گرفتار

Spread the love

پشاور (ہیلتھ رپورٹر ) پشاور میں انسدادپولیومہم بدنام کرنے کی سازش کرنے

والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزم نذر محمد نے ویکسین کو ناقص دکھانے

کیلئے صحت مند بچوں سے بیہوشی کی ایکٹنگ کرائی۔تفصیلات کے مطابق

پشاورمیں پولیومہم کو بدنام کرنے کی گھنانی سازش کاپردہ فاش ہوگیا،گزشتہ روز

پشاور کے علاقے ماشوخیل میں اہل علاقہ نے مرکز صحت پر حملہ کرتے ہوئے

وہاں جلا گھیرا کیا اور اسے آگ لگا دی تھی جس کے بارے میں ابتدائی طور پر

بتایا گیا کہ 100سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی جس کے بعد ان کی

حالت غیر ہوگئی۔بچوں کے بیہوش ہونے کی جعلی ویڈیو بنائے جانے کا منظر

خوش قسمتی سے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا، ایک ویڈیو میں پولیو ویکسین

پینے والے بچوں سے ایک شخص پشتو میں یہ کہتے سنا گیا، کہ تم کو غلط

قطرے پلائے گئے ہیں مگر بچے اس پر ہنستے ہوئے دکھائی دئیے۔ترجمان حیات

آباد میڈیکل کمپلیکس کا کہنا تھا کہ بچوں کی حالت تشویشناک نہیں، بچوں کو قے

اور سر چکرانے کی شکایت تھی۔ضلعی انتظامیہ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق

دارالقلم ماڈل سکول ماشو خیل، حال مارک سکول حسن گڑھی اور قدیم پرائمری

سکول میرہ کچوڑی میں پولیو کے قطرے پینے کے دوران بچوں میں ری ایکشن

کی اطلاعات ملیں اور 767بچے مختلف ہسپتالوں میں لائے گئے تاہم ان کی حالت

ٹھیک پائی گئی۔دوسری جانب موشوخیل ہسپتال میں جلا گھیرا کا مقدمہ درج کرتے

ہوئے بچوں کو بیہوشی کا ڈرامہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا جب کہ نامزد

دیگر 12 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔



Please follow and like us:

Leave a Reply