امن دشمنوں کا بلوچستان پر پھر وار

Spread the love

نصیرآباد،کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)ڈیرہ مراد جمالی بس اسٹینڈ میں موٹرسائیکل میں

نصب بم پھٹنے سے پولیس اہلکاروں سمیت9افرادزخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے

مطابق پیرکی رات ڈیرہ مراد جمالی بس سٹینڈ میں نامعلوم دہشت گردوں نے

موٹرسائیکل میں بم نصب کر رکھا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے

میں 9افراد زخمی ہوگئے جن میں سی ڈی ڈی کا سب انسپکٹر محمد یعقوب ،سپاہی

غلام سرور اور شہری علی شیر خادم حسین میر محمد شاہنواز عبدالغنی نثار

احمد اور عبدالغفور شامل ہیںجنہیں فوری طور پر سول ہسپتال پہنچادیا گیا صوبائی

وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے ڈیرہ مراد جمالی بم دھماکے کی شدید الفاظ میں

مذمت کرتے ہوئے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے۔



Please follow and like us:

Leave a Reply