209

ایرانی سپریم لیڈر نے حسین سلامی کو پاسداران انقلاب کا نیا چیف کمانڈر مقرر کردیا

Spread the love

تہران (صباح نیوز)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے حسین سلامی

کو میجرجنرل کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے پاسداران انقلاب(آئی آر جی سی)کا

نیا چیف کمانڈر تعینات کردیا۔پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ خامنہ

ای نے اپنے بیان میں کہا کہ حسن سلامی کو پاسداران انقلاب میں مختلف عہدوں

میں کام کے عملی اور وسیع تجربے اور عزم کی بنیاد پر چیف کمانڈر تعینات کیا

گیا ہے۔نئے چیف کمانڈر کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میجر جنرل

محمد علی جعفری کی رائے کی روشنی میں پاسداران انقلاب کی کمانڈ میں تبدیلی

کی ضرورت جبکہ دہائیوں پر مشتمل ان کے قیمتی اور شان دار خدمات، وسیع

تجربہ اور عملی میدان میں مختلف ذمہ داریوں کو ادا کرنے کی صلاحیت کو

دیکھتے ہوئے انہیں میجر جنرل کا عہدہ دیا جاتا ہے اور پاسداران انقلاب کا چیف

کمانڈر کے طور پر تعینات کیا جاتا ہے۔سپریم لیڈر نے میجر جنرل حسین سلامی

کو پاسداران انقلاب کو ہر سطح پر مضبوط بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ

فوج کے اندروانی معاملات پر خصوصی توجہ دیں جو انتہائی اہم ہے۔سابق چیف

کمانڈر محمد علی جعفری کو حضرت بقیت اللہ الاعظم کلچرل اینڈ سوشل ہیڈ

کوارٹرز کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔آیت اللہ خامنہ ای نے سابق چیف کمانڈر

پاسداران انقلاب کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے تجربے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے

معاشرے میں اسلامی انقلاب کے تصور کو پھیلانے کی کوشش کریں۔ایران کے

وزیرخارجہ جواد ظریف نے پاسداران انقلاب کے نئے چیف کمانڈر حسین سلامی

کو مبارک باد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ شعبان کے مقدس مہینے کے وسط

میں آپ کو پاسداران انقلاب کا نیا چیف کمانڈر تعینات ہونے پر مبارک باد دیتا ہوں

اور اس عہدے میں آپ کی کامیابیوں کے لیے دعا گو ہوں’۔ایران کی سپریم نیشنل

سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے بھی میجر جنرل حسین سلامی

کو پاسداران انقلاب کا نیا چیف کمانڈر تعینات ہونے پر مبارک باد دی۔



اپنا تبصرہ بھیجیں