216

چودھری نثار کا پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہ اٹھانے کا فیصلہ

Spread the love

لاہو(نمائندہ خصوصی ) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خاں نے پنجاب

اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے قریبی ذرائع کا کہنا

ہے کہ چودھری نثار علی خاں کے پنجاب اسمبلی کی نشست سے حلف اٹھانے کی

خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے ۔دوسری جانب چودھری نثار خاں کے قریبی

ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ان کے لیگی قیادت اور راہنماؤں سے رابطے ہوئے

ہیں لیکن ان رابطوں کے نتیجے میں ابھی تک کوئی بھی حتمی بات سامنے نہیں

آئی ہے ۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے حلقوں میں چودھری نثار علی خاں کے

بطور ایم پی اے حلف اٹھانے کی خبر اور انہیں پنجاب کا وزیر اعلی بنائے جانے

کی خبر ٹاک آف دی ٹائون بنی رہی ۔



اپنا تبصرہ بھیجیں