112

بھارتی انتخابات کا آج تیسرا مرحلہ،حریت کانفرنس کی کشمیریوں سے مکمل بائیکاٹ کی اپیل

Spread the love

نئی دہلی/سرینگر(مانیٹرنگ)بھارت میں انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے

پولنگ (آج)23اپریل کوہوگی، بھارت کی 14ریاستوں کے 115حلقوں میں ووٹ ڈا

لے جائینگے۔ بھارتی انتخابات کاچوتھا مرحلہ 29اپریل اورپانچواں 6مئی

کوہوگا،چھٹا مرحلہ 12مئی جبکہ ساتواں مرحلہ 19مئی کو ہوگا۔ دوسری

جانبحریت کانفرنس گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے آج وادی کے ضلع

اسلام آباد ( اننت ناگ) کے پارلیمانی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ اور اس روز ضلع

اسلام آباد میں مکمل اور ہمہ گیر ہڑتال کرنے کی اپیل دہراتے ہوئے کہا ہے کہ

10 لاکھ بھارتی افواج اور نیم فوجی فورسز کی موجودگی میں الیکشن ڈرامے کی

کوئی وقعت نہیں ۔ یہ جمہوری عمل کے بجائے اگرچہ محض ایک فوجی آپریشن

ہوتا ہے البتہ بھارت اس کو اپنے جبری قبضے کے حق میں جواز کے طور پر

پیش کرتا ہے اور عالمی برادری کو گمراہ کرتا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے

کہا کہ کشمیری قوم حصول حق و خودارادیت کیلئے عظیم اور بے مثال قربانیاں

پیش کر رہی ہیں اور ان قربانیوں کی حفاظت کیلئے ضروری ہے کہ لوگ ہر اس

عمل کا حصہ بننے سے احتراز کریں جو ان کے سفر آزادی کو طویل بنانے کا

موجب بنتا ہو اور جس سے ان قربانیوں پر حرف آنے کا احتمال پیدا ہوتا ہو ۔



اپنا تبصرہ بھیجیں