قومی کرکٹرز نے ورلڈ کپ میں کچھ کر دکھانے کا ارادہ کر لیا

Spread the love

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹرز نے ورلڈکپ میں دھاک بٹھانے کا ارادہ

باندھ لیا، محمد حفیظ نے کہا کہ بہترین نتائج کیلیے پوری جان لڑادیں گے۔ بابر

اعظم نے کہا کہ ذمہ داری کا بوجھ اٹھانے کی کوشش کروں گا۔حارث سہیل کا کہنا

ہے کہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز حاصل کرنے کا عزم کرلیا۔حسن علی کا

کہنا ہے کہ اسکور کم اور وکٹیں زیادہ لینے کی ٹھان لی۔جنید خان اور فہیم اشرف

بھی کچھ خاص کردکھانے کے خواہاں ہیں۔تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم

لاہور میں جاری کیمپ میں گزشتہ روز ٹارگٹ میچز کا سلسہ جاری رہا، اس

دوران 7کھلاڑیوں نے میڈیا سے بات چیت میں ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی

دکھانے کا عزم ظاہر کیا۔ محمد حفیظ کاکہنا تھا کہ یہ نہیں سوچا، یہ میرا ا?خری

میگا ایونٹ ہے، کوشش کروں گا کہ ٹیم کی جیت میں اپنا اہم کردار ادا کر سکوں،

یقین دلاتا چاہتا ہوں کہ بہترین نتائج کیلیے پوری جان لڑادیں گے۔انھوں نے کہا کہ

کیریئر میں زیادہ تر بطور اوپنر کھیلا اور اس پوزیشن پر کھیلتے ہوئے زیادہ بہتر

محسوس کرتا ہوں،ٹیم مینجمنٹ نے چوتھی پوزیشن پر کھیلنے کیلیے کہا ہے یہ

رول بھی احسن انداز میں نبھانے کی کوشش کروں گا انجری کی وجہ سے 9ہفتوں

کیلیے باہر ہوا، ورلڈ کپ تک مکمل طور پر فٹ ہو جاؤں گا۔ بابر اعظم نے کہاکہ

چیمپئنز ٹرافی فتح کی بدولت ٹیم کا مورال بلند ہے اور جیت کے جذبے سے ہی

انگلینڈ جائیں گے، اپنے رول کے مطابق کھیلتا ہوں اور وکٹ پر زیادہ ٹھہرنے کی

کوشش کرتا ہوں۔پاورہٹنگ کے بغیر ہی دنیا کا ٹاپ بیٹسمین ہوں، تاہم موقع کی

مناسبت سے بڑے اسٹروکس کھیل سکتا ہوں، پاکستان ٹیم کو تیز وکٹوں پر کھیلنے

کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، بیٹسمین جنوبی افریقہ میں اچھا کھیلے۔ انھوں نے کہا کہ

ورلڈ کپ کھیلنا ایک خواب ہے جس کی تعبیر ملنے والی ہے، ہر میچ میں ذمہ

داری کا بوجھ اٹھانے کی کوشش کروں گا، حارث سہیل نے کہاکہ پاک بھارت میچ

کے بارے میں ابھی کوئی پلاننگ نہیں کی، ٹیم مینجمنٹ کی ہدایات کے مطابق

کھیلیں گے، انگلینڈ کے خلاف سیریز اوروارم اپ میچز سے ورلڈ کپ کی تیاری

میں مدد ملے گی اور ٹیم کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوگی۔انھوں نے کہاکہ میرا ٹارگٹ

پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنا اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ بننا ہے۔

Leave a Reply