171

گورنرپنجاب چوہدری محمد سرورسیاسی محاذ پرمتحرک، اہم ملاقاتیں جاری

Spread the love

گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور آج وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے

لاہور(سٹاف رپورٹر) گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور سیاسی محاذ پر متحرک ہوگئے۔ گورنرپنجاب منگل کو

وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے اورسیاسی صورتحال پربات چیت کریں گے۔چوہدری محمد

سرورنے گذشتہ 24گھنٹوں میں اہم رابطے اورملاقاتیں کی ہیں جن میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزداراوروفاقی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی شامل ہیں۔ دونوں سے ملاقات میں پنجاب کے سیاسی حالات پرتبادلہ خیال

کیا گیا۔ گورنرپنجاب مسلم لیگ(ق)کی قیادت سے بھی رابطہ کرکے سیاسی صوتحال پر بات چیت کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں