146

9 ماہ کے دوران تجارتی خسارہ میں 13.02 فیصد کمی

Spread the love

اسلام آباد (بزنس ڈیسک) رواں مالی سال 2018-19ء کے ابتدائی 9 ماہ میں جولائی تا مارچ کے دوران ملک

کے تجارتی خسارہ میں 13.02 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے

اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا مارچ 2018-19ء￿ کے دوران ملک کا تجارتی

خسارہ 23 ارب 67 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک کم ہو گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ 2017-

18ء￿ کے دوران تجارتی خسارہ 27 ارب 21 کرور 60 لاکھ ڈالر رہا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے

مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران تجارتی خسارہ میں 3 ارب 54 کروڑ 40 لاکھ ڈالر یعنی

13 فیصد سے زیادہ کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں