28

امریکہ نے قاسیم سلیمای کا قتل کر کے تمام حدیں عبور کی ہیں ، حسن نصراللہ

Spread the love

بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک) لبنانی تنظیم حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایرانی فوج کے رہنما لیفٹیننٹ جنرل قاسیم سلیمانی کا قتل کر کے سرخ لائن عبور کی ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ا یک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکہ کو اس بات سے بخوبی آگاہ ہونا چاہئے کہ اس نے قاسیم سلیمانی کا قتل کر کے تمام حدوں کو عبور کیاہے جبکہ کئی علاقائی سوالات کو بھی جنم دیا ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ کو اس اقدام کی بھاری قیمت چکانی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کے اراکین میں جنرل سلیمانی اور عراقی پاپولر یونٹس کے سیکنڈ ان ابو عہدی المہاندی کے اثرات کو زیادہ محسوس کیا جا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں