35

ترک صدر کا خطاب ،اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ

Spread the love

پولیس ، رینجرز و حساس اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات رہی
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )ترک صدر رجب طیب اردوان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دور ان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی ۔جمعہ کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا ،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے لیے پارلیمنٹ ہائوس اور ریڈ ڑون میں سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ۔اسلام آباد پولیس ، رینجرز اور حساس اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات رہی ،ریڈ ڑون کے داخلی راستوں پر سخت حفاظتی انتظامات اور چیکنگ کی جاتی رہی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں