how to see today 27

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج شام تک زائچہ پوزیشن کو بدلے گا۔ تب جا کر معلوم ہوگا کہ کل سے ہم کو کیا ملنے والا ہے۔ فی الحال خاموشی سے وقت گزارنے کی کوشش کریں اور اللہ سے اچھے کی دعا کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
استخارے کی مدد سے چلیں اور کسی بھی طرح جلد بازی سے کام نہ لیں۔ ان دنوں روزانہ کے حساب سے نظر اتارنا اور صدقہ دینا بے حد ضروری ہے۔ دشمنیوں سے بھی بچ کر رہیں گے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
دہری شخصیت کا حامل شخص ان دنوں آپ کے بے حد قریب ہے ۔ راز سارے کے سارے دل میں رکھیں اور کسی پر مال خرچ نہ کریں اور ادھار وغیرہ میں بھی رقم ہرگز نہ دیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
بندش آج شام تک ختم ہو جانے کی امید ہے۔ آپ کو اب مناسب پلاننگ کر لینی چاہیے۔ کل سے ان شاء اللہ اچھے دنوں کا آغاز ہو رہا ہے۔ آپ کو اب دل لگا کر اپنا کام کرنا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
حالات بدل رہے ہیں۔ آپ کے لئے بہتر دن شروع ہونے والے ہیں۔ اللہ نے چاہا تو جن جن مشکلات کا شکار تھے۔ وہ ایک ایک کرکے ختم ہو جائیں گی۔ بس اپنے اندر کو اچھی طرح صاف کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
صبح و شام سورۃ فاتحہ سات بار اول و آخر درودشریف کے ساتھ پڑھنا شڑوع کر دیں۔ ہر طرح کی بیماری و نحوست سے بحکم اللہ نجات مل جائے گی۔ خود پر بھی دم کریں اور گھر والوں پر ھی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اپنے اندر کے اچھے انسان کو باہر لائیں۔ آپ جس دن ایسا کرنے میں کامیاب ہوں گے اپنے وقت کے ولی بن جائیں گے اور آپ اللہ کی مدد سے ایسا کر سکتے ہیں، دعا کریں اللہ ہدایت دے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آج دوپہر کے بعد صورت حال میں قدرے بہتری کا عمل شروع ہو جائے گا اور آپ کی ایک بڑی مشکل بھی ساتھ ہی حل ہو جائے گی۔ خواتین بس اپنی صحت کا ان دنوں خاص خیال رکھیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ہر معاملے تبدیلی کے اشارے موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ اس لئے آج آپ بھی ان پر غور شروع کر دیں، آج ایک طرف سے روزگار کے حوالے سے بھی اچھی خبر ملنے کی امید ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
سفر روزگار کے حوالے سے ہوتو بہتر رہے گا۔ نوکری میں تبدیلی کے اشارے بھی موصول ہو رہے ہیں اور اولاد کے جس مسئلے کو لے کر پریشان تھے۔ اس کا حل بھی ان شاء اللہ مل جائے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کسی بھی ایسے کام سے دور رہیں جس سے کل اللہ پاک کے سامنے شرمند ہونا پڑے، سچ اور حق کے ساتھ چلیں اور روزگار میں بھی جائز راستہ اپنائیں، ناجائز نقصان دہ ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

اہم فیصلے درکار ہیں۔ آپ کو تھوڑی سی ہمت کرنا پڑے گی اور جو لوگ ایسا کریں گے وہ اپنے مستقبل کو بحکم اللہ بنانے میں کامیاب ہون گے۔ آج حکمت عملی سے چلنا بے حد ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں