21

گلوکارہ آئمہ بیگ عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچ گئیں

Spread the love

مکہ المکرمہ(فلم رپورٹر) سوشل میڈیا پر معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا گیا ہے کہ وہ عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچ گئی ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصویر گردش کر رہی ہے جس کے بعد ان کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد ان کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کر رہی ہے۔بتایا گیا ہے کہ گلوکارہ اپنے بھائی کے ہمراہ سنت کی ادائیگی کے لئے گئی ہیں جبکہ تصویر میں صرف آئمہ بیگ کو دیکھا گیا ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل سے کیریئر کا آغاز کرنی والی گلوکارہ نے اپنی آواز کے ذریعے پورے پاکستا ن میں اپنا جادو بکھیر دیا ہے۔ان کی آواز نے ہی پاکستان کی فلم انڈسٹری میں آئیما بیگ کو ایک خاص مقام دے دیا ہے جس کے بعد انہیں پورے پاکستان میں جاناچاہتا ہے۔یاد رہے کہ کچھ دن قبل آئیما بیگ کی ایک اداکار شہباز گری کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائر ل ہوئی تھی جس کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور شادی کرنے والے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں