27

پی ایس ایل سیزن فائیو غیر ملکی کرکٹرز پرجوش

Spread the love

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو سے قبل پشاور زلمی کے غیر ملکی کرکٹرز پاکستان آنے کا بیتابی سے انتظار کررہے ہیں۔ کپتان ڈیرن سیمی اور لیام ڈاسن کے بعد ٹام بینٹن نے اردو ٹوئیٹس کرکے شائقین کے دل جیت لیے۔ٹام بینٹن نے تحریر کیا کہ پاکستانیوں کیا حال ہیں میں نے پاکستان آنے کے لیے سامان پیک کرلیا ہے۔کیا آپ سب اسٹیڈیم آنے کو تیار ہیں کپتان ڈیرن سیمی نے تحریر کیا کہ پی ایس ایل سیزن فاِئیو پاکستانیوں کے لییبہت اہم ہے، پشاور زلمی کا دوبارہ حصہ بننے اور پاکستان آنے کو بے تاب ہوں،ڈیرن سیمی نے بعد میں دوسرا ٹوئیٹ کرکے شائقین کرکٹ کے جوش میں اضافہ کیا کہ میں راستے میں ہوں۔چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہا کہ پخیر راغلے سیمی، اور فینز کیا آپ سیمی کے استقبال کے لیے تیار ہیں لیام ڈاسن نے اردو ٹویٹ میں پاکستانی فینز کو مخاطب کرتے ہوئے تحریر کیا کہ اسلام و علیکم پاکستان!،میں جلد پاکستان آرہاہوں، آپ سب تیار ہیں لیام ڈاسن پاکستانی اور پشاوری کھانوں کے فین ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں