20

کروناوائرس سے مزید 97 ہلاک تعداد1113 ہوگئی

Spread the love

بیجنگ/ٹوکیو/نیویارک(صرف اردو ڈاٹ کام)چین کے شہر ووہان سے پھوٹنے والے کرونا وائرس سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 97 مریض دم توڑ گئے جس کے بعدہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر1ہزار113 ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق کوروناوائرس کے 2 ہزار 15مزید کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 44 ہزار 653 ہوگئی ہے ۔دوسری جانب جاپان میں لنگرانداز بحری جہاز میں کروناوائرس کے مزید 39 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 174 تک پہنچ گئی ہے۔

کوروناوائرس کے 2 ہزار 15مزید کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 44 ہزار 653 ہوگئی

یہ بھی پڑھیں

ادھر عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کو روکنے کے لیے جارحانہ اقدامات کی ہدایت کر دی، ادارے نے وائرس کو کووڈ Covid 19-19کا نام دے دیا، 18ماہ میں ویکسین تیار کر لی جائے گی، 25 ممالک نے متاثرہ مریضوں کی تصدیق کر دی ہے۔کرونا وائرس قابو میں نہیں آ رہا، عالمی ادارہ صحت نے متاثرہ ممالک جارحانہ کوششیں کرنے کی ہدایات کر دی،

جاپان میں لنگرانداز بحری جہاز میں کوروناوائرس کے مزید 39 کیسز کی تصدیق،متاثرین کی تعداد 174 تک پہنچ گئی

ادارے نے وائرس کو کووڈ 19 Covid-19کا نام دے دیا۔ ماہرین کے مطابق کرونا وائرس وائرس کا گروپ ہے اسی لیے مخصوص نام دینے کی سفارش کی۔ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے وائرس کی ویکسین18ماہ میں تیار کر لی جائے گی، 25ممالک نے متاثرہ مریضوں کی تصدیق کر دی ہے۔ جی77اور اقوام متحدہ نے وائرس کیخلاف چین کی جنگ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی کرونا وائرس کو روکنے کے لیے جارحانہ اقدامات کی ہدایت، 18 ماہ میں ویکسین کی تیاری کا عندیہ

سابق کپتان آل راؤنڈر شاہد آفریدی اپنی 40ویں سالگرہ یکم مارچ کو منا ئینگے

کرونا وائرس اس وقت بری طرح بےقابو ہے اور اس سے ہلاکتوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ابھی تک اس کے پھیلانے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی اور روزانہ درجنوں لوگ اس موذی وائرس سے ہلاک ہو رہے ہیں اور پوری دنیا میں خوف اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

جاپان کرونا چین وائرس

جاپان کرونا چین وائرس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں