25

چین سے پاکستانی اتھلیٹس ٹریننگ ادھوری چھوڑ کر وطن واپس آگئے

Spread the love

چین سے پاکستانی اتھلیٹس

لاہور(سپورٹس رپورٹر)کرونا وائرس سے خوف زدہ پانچ پاکستانی اتھلیٹس ٹریننگ ادھوری چھوڑ کر وطن واپس آگئے۔ارشد ندیم، محبوب علی، محمد نعیم،عزیز الرحمان اور سمیع اللہ نے 28فروری تک بیجنگ میں ٹریننگ کرنا تھی، اولمپکس میں کوالیفائی کرنے والے ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے کافی خوف زدہ تھے، اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجرجنرل ریتآئرڈ اکرم ساہی نے وطن واپسی کے فوری انتظامات کیے، کسی مشکل میں نہیں پھنسے اور خیریت سے واپس پہنچ گئے ہیں،چین میں ٹریننگ سے کافی فائدہ ہواہے اب کوشش ہوگی کہ کسی یورپی ملک میں ٹریننگ کا موقع ملے تاکہ بھرپورتیاری کے ساتھ اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرسکوں۔

یہ بھی پڑھیں:پی سی بی کا ٹیسٹ ٹیم کے رکن وقار حسن کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر میجرجنرل ریٹائرڈ اکرم ساہی کا کہنا ہے کہ ان اتھلیٹس کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے، اور دسیتاب پہلی فلائٹ سیانہیں واپس بلالیا گیا تھا، ارشد ندیم نے جیولین تھرو میں کواولمپکس میں شرکت کرنی ہے، اس کو مزید ٹریننگ دینے کے لیے باہر سے غیر ملکی کوچ بلانے کے ساتھ ارشد کو کسی اور ملک بھجوانے کی تجویزہے، چند روزمیں اس بارے میں کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔

چین میں کرونا وائرس سے مزید 97 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد کورونا سے اموات کی تعداد 813 سے بڑھ کر910 ہوگئی ۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں بیماروں کی تعداد میں بھی3ہزار افراد کا اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد 37 ہزار سے بڑھ کر 40 ہزار ہوگئی ہے جبکہ 3 ہزار 274 بیمار صحت یاب ہوگئے، 1لاکھ 87 ہزار 518 افراد کی طبی نگرانی بھی کی جارہی ہے ۔عالمی ادارہ صحت نے امکان ظاہر کیا ہے کہ خطے میں کورونا وائرس کی صورتحال اب مستحکم ہونا شروع ہوگئی ہے تاہم سنگاپور میں مزید 7 کیسز رپورٹ ہونے سے وہاں متاثرین کی تعداد 46 ہوگئی ہے

جبکہ فرانس کے پہاڑی مقام میں چھٹیاں گزارنے والے 5 برطانوی شہری بھی کرونا کا شکار ہوگئے ہیں۔رواں ہفتے کے اختتا م تک کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 2003 میں پھیلنے والے سارس کی وبا سے تجاوز کر گئی تھی جس سے دنیا بھر میں 774 افراد ہلاک ہوئے تھے

چین سے پاکستانی اتھلیٹس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں