how to see today 52

آج کا دن کیسا رہے گا ستارے کیا کہتے ہیں

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
حالات قدرے مشکل ہیں جس بھی کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں نا کامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جیسے کسی انجانی سی بندش کا شکار ہوںبہرحال آج نظر اتاریں اور صدقہ دیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ جس شخص پر بھروسہ کر رہے ہیں اس کے قابل نہیں ہے ابھی سو بار سوچیں ورنہ بڑے نقصان سے دو چار ہونا پڑ سکتا ہے۔ آج رقم کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جس شخص نے وعدہ کر رکھا تھا وہ پورا نہیں کرے گا بہتر ہے کہ پہلے ذہن بنا کر رکھںی آج ہونے والا ایک کام عین موقع پر آ کر شاید رکاوٹ کا شکار ہو جائے صرف دعا کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
توکل کی شدید کمی دکھائی دے رہی ہے اس وجہ سے کام نہیں ہو پاتے جو اللہ کرتا ہے وہ ہمارے لئے بہتر ہوتا ہے۔ زبردستی کسی کو حاصل کرنا وبال جان بھی بن جاتا ہے خیال رہے۔

یہ بھی ملاحظہ کریں

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آج ایک طرف سے بے وفائی نظر آتی ہے ذہنی طور پر خود کو تیار رکھیں اور کوشش کریں کہ کسی کا زیادہ اعتبار نہ کیا جائے تعلیمی معاملات پر بھی گہری توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ہر طرف سے مایوسی کی کیفیت بنی ہوئی ہے آپ صرف حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا ورد کریں میرے اللہ نے چاہا تو یہ بادل بھی چھٹ جائیں گے اور اندر سے دوسروں کے لئے غصہ نکال دیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو نظر لگ گئی ہے اس کی وجہ سے آپ کسی مشکل میں آ جاتے ہیں۔ آپ فوری طور پر اپنی نظر اتاریں اور آج ہو سکے تو وہ غریبوں کو کھانا بھی ضرور کھلائیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جس بھی کا م میں ہاتھ ڈالتے ہیں اس میں نا کامی ملتی ہے جیسے کسی جکڑن میں آ گئے ہوں۔ بہر حال ایک عدد مرغی زندہ لے کر کسی کو صدقہ سمجھ کر دے دیں۔ جکڑن ختم ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کیا ہم ضرورت پوری ہو گی مگر صحت کا سلسلہ ٹھیک نہیں ہے اس کو ٹھیک کریں صدقے سے اور دعا سے آیۃ کریمہ پڑھنا اس وقت بہترین کام دے گا آپ کے معاملے میں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
غصہ عقل کو کھا جاتا ہے آپ پہلے ہی بہت بے وقوفی کر چکے ہیں اب مزید اس کی گنجائش نہیں ہے۔ آج سوچ سمجھ کر چلیں اپنے اگر ناراض ہوئے تو پھر برسوں بچھڑے رہیں گے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
تبدیلی روز گار کا سلسلہ بن سکتا ہے آپ کو اس کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا ہے جلد بازی نہ کریں سرکاری ملازمین ابھی اپنے ادارے کو مزید وقت دیں تو بہتر ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جائیداد کے معاملے میں آپ کے حق میں بہتری، وراثتی امور بھیا چھے ہوں گے اور جن لوگوں نے سرمایہ کاری کرنی ہے وہ اب اس میں تیزی دکھا سکتے ہیں ان کے لئے بہتر رہے گا۔

برج سرطان

برج سرطان

برج سرطان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں