15 مئی کے واقعات ایک نظر میں

Spread the love

واقعات

1853ء لندن میں تیسرا رائل اوپیر ا ہاؤس کا افتتاح

1918ء امریکی پوسٹ آفس نے دنیا کی پہلی ایئر میل سروس شروع کی

1940ء جنگ عظیم دوم: جرمن فوجوں نے ایمسٹرڈیم اور شمالی فرانس پر قبضہ کر لیا

1957ء برطانیہ نے پہلے ہائیڈروجن بم کا تجربہ کیا

1958ء سوویت یونین اسپوٹنک تھری نامی سیٹیلائٹ خلاء میں چھوڑا

1975ء حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا کہ مزار قائد کے گردو نواح میں صرف قومی اداروں کی عمارتیں ہی تعمیر کی جاسکیں گی

1988ء آٹھ سالہ جارحیت کے بعد روسی افواج کی افغانستان سے واپسی

1991ء اڈیتھ کریساں فرانس کی پہلی خاتون وزیر اعظم بنیں

1994ء عالمی یوم خاندان کا آغاز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ایک قرارداد کے ذریعے ہوا۔

ولادت

1397 سیجونگ اعظم، کوریائی بادشاہ (متوفی 1450)

1859 پیری کیوری ایک فرانسیسی طبیعیات دان اور نوبل انعام جیتنے والے سائنسدان تھے انھوں نے یہ انعام 1903ء میں اپنی بیوی میری کیوری اورہنری بیکرویل کے ساتھ مشترکہ جیتا جس کی وجہ اشعاعی تنزل کی دریافت تھی۔ ان کا انتقال 19 اپریل 1906ء کو ہوا۔

1915ء پاؤل سیمیولسن امریکا کے ایک ماہر اقتصادیات تھے اقتصا دیات میں انکی کام کی اہمیت کو دیکھ کر 1970 میں انھیں نوبل میموریل انعام برائے معاشیات دیا گیا۔ ان کا انتقال 13 دسمبر 2009 کو ہوا۔

1931ء پروفیسر رفیع اللہ شہاب، پاکستان سے تعلق رکھنے والے ماہر تعلیم، مؤرخ، دانشور، محقق، اسلامی علوم کے ماہر اور گورنمنٹ کالج لاہور کے سابق صدر شعبہ عربی و اسلامیات تھے۔ وہ غلام احمد پرویز کے پیروکار تھے۔ماہنامہ فکر و نظر، ماہنامہ طلوع اسلام، سہ ماہی معارف، روزنامہ امروز، فرنٹیر پوسٹ میں اور پاکستان ٹائمز میں ان کی تخلیقات شائع ہوئیں۔ اس کے بعد دی نیشن کا اجرا ہوا تو اس میں محمد شعیب عادل کے نام سے کافی عرصہ تک لکھتے رہے۔ انہوں نے اسلامی موضوعات خاص کر قرآن، فقہ، اسلامی مالیات، اسلام کا عدالتی نظام، اسلام میں عورت کے حقوق و فرائض اور تاریخ شامل ہیں پر بیس سے زائد کتب تحریرکیں۔

1951ء فرانک ولزیک امریکا کے ایک طبیعیات دان تھے۔ انہوں نے طبیعیات کا نوبل انعام بھی جیتا یہ انعام 2004 میں انہوں نے اپنے ہم وطن سائنس دان ڈیوڈ جے گروس اور ہگ ڈیوڈ پیولٹزر کے ہمراہ قوی تفاعل کی روشنی میں ازائم ٹوٹک فریڈم کو دریافت کرنے پر حاصل کیا تھا۔

1956ء بشریٰ انصاری کراچی سے تعلق رکھنے والی پاکستان ٹیلیویژن کی مقبول اداکارہ، میزبان اور پروڈیوسر ہیں۔ آپ پاکستان کے مشہور صحافی احمد بشیر کی بیٹی ہیں۔ بشری نے ابتدائی تعلیم لاہور کے لیڈی گرفن اسکول سے اور انٹرمیڈیٹ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے حاصل کی اور 1977ء میں وقارالنسا کالج راولپنڈی سے گریجویٹ کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے 11 جون 1978ء کو ٹی وی پروڈیوسر اقبال انصاری سے شادی کی۔ بشری پہلی بار انہی کے ایک ڈرامہ میں نمودار ہوئیں اور اس کے بعد ان کے اعلی ڈراموں کا سلسلہ شروع ہو گيا اور انہوں نے مزاحیہ اداکاری کے ساتھ ساتھ سنجیدہ اداکاری میں بھی اپنا لوہا منوایا۔ اداکاری کے علاوہ بشریٰ نے گلوکاری اور ماڈلنگ بھی کی ہے۔ انہیں ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے 1989ء میں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

1964ء سیدہ شہلا رضا پاکستان پیپلز پارٹی کی ایک سیاست دان ہیں۔ 2014ء سے وہ سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر رہیں۔

1967 مادھوری ڈکشٹ، بھارتی اداکارہ

1971 سارہ ہاڈلینڈ، انگریز اداکارہ

وفات

1975ء زاہدہ پروین، پاکستان کی کلاسیکی گلوکارہ تھیں۔زاہدہ پروین کی وجہ شہرت کافی کو کلاسیکی موسیقی کے انداز و نہج پر گانا ہے۔ اُنہیں ملکہ کافی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ وہ 1925ء میں امرتسر میں پیدا ہوئیں۔

2017ء پاکستان کی مشہور نعت خواں منیبہ شیخ جن کو 14 اگست 1988 کو تمغا حسن کارکردگی ملا۔

2008ء ابوالخیر کشفی، اردو نقاد، محقق، ماہر تعلیم اور کراچی یونیورسٹی کے سابق چیرمین شعبۂ اردو تھے۔

2008ء ولس لیمب ایک امریکی طبیعیات دان اورنوبل انعام برائے طبیعیات نوبل انعام جیتنے والے سائنس دان تھے۔ انھوں نے یہ انعام 1955ء میں پولی کارپ کوشچ کے ساتھ مشترکہ طور پر جیتا تھا۔ اہم دریافت یہاں پر ہائیڈروجن ایٹم کے سپیکٹرم تھے۔ وہ 12 جولائی 1913ء کو پیدا ہوئے۔

2013ء رفیق احمد نقش پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز شاعر، ماہر لسانیات، محقق اور ماہر غالبیات تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ درس و تدریس میں گزارا۔ انہوں نے گورنمنٹ سٹی کالج کراچی، کیڈٹ کالج پٹارو، بحریہ کالج کارساز اور محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی میں اردو کے استاد کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ وہ 15 مارچ، 1959ء کو پیدا ہوئے۔

تعطیلات و تہوار

عالمی یوم خاندان

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں