ہم کسی کو اپنے لیڈر کی صحت پر مزید سیاست کی اجازت نہیں دینگے

Spread the love

عید کے بعد اپوزیشن سڑکوںپر ہو گی ـعظمی بخاری

لاہور (جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ا کہا ہے کہ نواز شریف

کی صحت کے حوالے سے پارٹی میں تشویش پائی جارہی ہے ـنواز شریف کی بیماری خطرناک سٹیج پر پہنچ

چکی ہےـہم کسی کو اپنے لیڈر کی صحت پر مزید سیاست کی اجازت نہیں دینگے ـایک بیان میں کہا کہ نواز

شریف کی کارکاردگی کو پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے ـموجودہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے آج ملکی

معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچی ہےـپاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈالر 147کا ہوا ہےـحکومت اپنی ناکامیوں

کا ملبہ زیادہ دیر تک نواز شریف پر نہیں ڈال سکتیـمانگے تانگے کی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی

ہےـآئندہ چند روز میں قوم کو نئے سرپرائز ملنے والے ہیںـعید کے بعد اپوزیشن جماعتیں حکومت کیخلاف

سڑکوں پر ہو گیـانشائاللہ نواز شریف عدالت سے سرخرو ہونگے

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں