ہرنائی میں فائرنگ،دھماکے، 3سکیورٹی اہلکاروں سمیت 5افراد جاں بحق،ایک زخمی

Spread the love

ہرنائی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں فائرنگ اور دھماکے

سے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت پانچ افراد جاں بحق اور ایک زخمی

ہوگیا۔لیویز ذرائع کے مطابق ہرنائی کے علاقہ کھوسٹ میں سحری کے بعد دور

دراز پہاڑی مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے کوئلہ کی کانوں میں کام کرنیوالے کان

کنوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2مزدور جاں بحق ہوگئے۔واقعے کی

اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز جائے و قو عہ کی جانب روانہ ہوئیں تو ر استے

میں ایف سی کی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں

اس میں سوار3 اہلکار جاں بحق ا ور ایک شدید زخمی ہوگیا۔سکیورٹی فورسز نے

علاقے کا محاصرہ کرکے حملہ آوروں کی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کردیا ۔



Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں