کالعدم جماعت الدعوة کے نائب امیر گرفتار

Spread the love
عبدالرحمن مکی فائل فوٹو

عبدالرحمان مکی کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا،وزارت داخلہ اور پنجاب پولیس نے تصدیق کر دی

لاہور (جنرل رپورٹر)کالعدم جماعت الدعوة اور کالعدم تنظیم فلاح انسانیت کے رہنما مولانا عبد الرحمان مکی

کو گرفتار کر لیا گیا ۔وزارت داخلہ اور پنجاب پولیس حکام نے عبدالرحمان مکی کی گرفتاری کی تصدیق کر

دی۔وزارت داخلہ کے مطابق عبدالرحمان مکی کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا ۔عبدالرحمان مکی کالعدم

جماعت الدعو کے سربراہ حافظ سعید کے برادر نسبتی ہیں۔عبدالرحمان مکی کالعدم جماعت الدعو ة کے نائب

امیر، سیاسی اور خارجہ امور کے نگران بھی ہیں۔ صرف اردو ڈاٹ کام کے ذرائع کے مطابق مولانا عبدالرحمن

مکی کو اعلی حکام کی طرف سے فون کر کے بلایا تھا اور وہ خود پیش ہوئے ہیں۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں