چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

Spread the love

پرائیویٹ سیکٹر سے ایف بی آر میں تعیناتیاں روکی جائیں، شبر زیدی کو بطور چیئرمین ایف بی آر کام کرنے سے روکا جائے

ایف بی آر کے ریگولر افسران کے ساتھ امتیازی سلوک نہ برتا جائے ، قابل افسران کی تعیناتی پر غور کیا جائے،درخواست گزار

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کے 19ویں گریڈ کے افسرعلی محمد نے چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کی

تعیناتی چیلنج اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردی، درخواست میں چیئرمین ایف بی آر کو فریق بنایا گیا

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پرائیویٹ سیکٹر سے ایف بی آر میں تعیناتیاں روکی جائیں اور

شبر زیدی کو بطور چیئرمین ایف بی آر کام کرنے سے روکا جائے، ایف بی آر کے ریگولر افسران کے ساتھ

امتیازی سلوک نہ برتا جائے اور چیئرمین ایف بی آر کے لئے قابل افسران کی تعیناتی پر غور کیا جائے جب کہ

شبر زیدی کی تعیناتی کوغیر قانونی قرار دیا جائے۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں