پڈعیدن,مال گاڑی کوحادثہ، 13بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Spread the love

پڈعیدن (نمائندہ خصوصی )ضلع نوشہرو فیروزکے علاقے پڈعیدن کے قریب مال

گاڑی کی 13بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی،

دیگرمسافرٹرینوں کومتعدد اسٹیشنزپرروک لیا گیا تاہم حادثے میں کوئی جانی

نقصان نہیں ہوا، ٹریک کی مکمل بحالی میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع نوشہرو فیروز کے علاقے پڈعیدن کے قریب مال گاڑی

حادثے کا شکار ہوگئی جس کے باعث کراچی سے لاہور جانے والی متاثرہ ٹرین

کے کنٹینرز الٹ گئے۔پڈعیدن میں ابراہیم شاہ کے مقام پر مال گاڑی حادثے کا

شکار ہوئی جس کے بعد کراچی سے لاہور اور پشاور جانے اور وہاں سے کراچی

آنے والی ٹرینوں کو مختلف مقامات پر روک دیا گیا ہے۔متاثرہ ٹریک کی بحالی

کے لیے کوٹری سے امدادی ٹرین طلب کرلی گئی ہے جبکہ اپ اور ڈا ون ٹریک

بند کردیے گئے ہیں۔ریلوے حکام کے مطابق گرین لائن ایکسپریس کو پڈعیدن

ریلوے اسٹیشن پر جبکہ خیبرمیل کو باندھی ریلوے اسٹیشن پرروک لیا گیا ہے۔

دوسری جانب ملت ایکسپریس کو رانی ریلوے اسٹیشن اور کراچی سے سکھر آنے

والی سکھر ایکسپریس کو نواب شاہ میں روک لیا گیا ہے۔



Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں