ورلڈکپ میں وسیم اکرم اور رمیز راجہ کمنٹری کریں گے

Spread the love

گذشتہ میگا ایونٹ کے فاتح آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک بھی کمینٹری کریں گے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی سی سی نے ورلڈ کپ کیلئے معروف کمنٹیٹرز کا اعلان کردیا جن میں پاکستانی وسیم

اکرم اور رمیز راجہ بھی شامل ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی وسیم اکرم اور رمیز

راجہ کو پینل میں شامل کرلیا۔ گذشتہ میگا ایونٹ کے فاتح آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک اس بار بطور کمنٹیٹر

ڈیبیو کریں گے۔میگا ایونٹ کے دوران کمنٹری باکس سنبھالنے والوں میں ناصرحسین، ای ین بشپ،

ساروگنگولی، میلین جونز، کمارسنگاکارا، مائیکل ایتھرٹن، الیسن مچل، برینڈن میک کولم، گریم اسمتھ، شان

پولاک، مائیکل سلیٹر، مارک نکولس، مائیکل ہولڈنگ، ایشا گوہا، پومی ایمبانگوا، سنجے منجریکر، ہرشا

بھوگلے، سائمن ڈول، ای ا ین اسمتھ، اطہر علی خان اور ای ین وارڈ شامل ہیں۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں