مکی آرتھرباؤلرز کی ناکامی سے دلبرداشتہ ہو گئے

Spread the love

ساؤتھمپٹن (سپورٹس رپورٹر)پاکستانی ہیڈ کوچ مکی آرتھرکیلئے باؤلرز کی ناکامی

دل کا روگ بن گئی۔ مکی آرتھر نے انگلینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے میں انگلش

وکٹ کیپر بیٹسمین جوز بٹلر کے سامنے گرین شرٹس کی بے بسی کا اعتراف کر

لیا۔ گزشتہ روز ساؤتھمپٹن میں میڈیا بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اْن

کے پاس اور نہ ہی پاکستانی باؤلرز کے پاس کوئی آئیڈیا تھا کہ وہ کس طرح

جوزبٹلر کو دھواں دھار اننگز کھیلنے سے روکیں۔ مکی آرتھر کے مطابق انہوں

نے اپنے باؤلرز سے بھی پوچھا تھالیکن ایسی صورتحال میں اْن کے پاس بھی

کوئی جواب نہیں تھا۔ مکی آرتھر نے کہا کہ قومی فاسٹ باؤلرز میں صلاحیت کی

کوئی کمی نہیں ،اصل بات یہ ہے کہ کنڈیشنز اور حالات کے مطابق میدان میں

کیاہوسکتاہے۔انگلینڈ سے دوسرا ون ڈے میں ان کے مختصر لاٹھی چارج نے ہی

کوچ مکی آرتھر کو خوش کردیا، وہ کہتے ہیں کہ آصف میں وہ خصوصیت موجود

ہے جس کی ہماری بیٹنگ لائن میں کمی ہے، انھوں نے اپنے امکانات کو مضبوط

کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف جاری ون ڈے سیریز کے پاکستانی

اسکواڈ میں شامل فاسٹ بولر محمد عامر اور بیٹسمین آصف علی ورلڈ کپ کے

ابتدائی اسکواڈ میں شامل نہیں تاہم ان کے پاس انگلش ٹیم کے خلاف بہتر

کارکردگی پیش کرکے اپنا کیس مضبوط کرنے کا موقع موجود ہے، عامر کو پہلے

ون ڈے کی الیون میں شامل کیا گیا تاہم بارش کی وجہ سے انھیں بولنگ کا موقع

ہی نہیں مل سکا جبکہ دوسرے میچ میں وائرل انفیکشن کی وجہ سے انھیں میدان

میں نہیں اتارا گیا۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں