ملکی معیشت کی بگڑتی صورتحال پر تشویش ہے،پارٹی رہنما عوام رابطہ مہم تیز کریں

Spread the love

عوامی رابطہ مہم کے لیے احسن اقبال کو ذمہ داری دے دی

آئی ایم ایف پیکیج کے بعد ڈالر کی قیمت میں اضافہ نہیں ہونا چاہئے تھاـنواز شریف

پارٹی رہنماؤں نے ملکی حالات سے متعلق نواز شریف کو بریفنگ دی

لاہور (صباح نیوز)پاکستان مسلم ن کے قائد و سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نے جیل میں ملاقاتیوں سے

گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کی بگڑتی صورتحال پر تشویش ہےـانہوںنے پارٹی رہنماؤں کو عوام

رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل سطح پر تنظیم سازی کی جائےـ میاں نواز

شریف نے عوام رابطہ مہم کے سلسلے میں احسن اقبال کو ذمہ داری سونپ دی ـانہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف

بیل آؤٹ پیکیج کے بعد ڈالر کی قیمت میں اضافہ انتہائی تشویشناک بات ہے ـ آئی ایم ایف پیکیج کے بعد ڈالر

کی قیمت میں اضافہ نہیں ہونا چاہئے تھاـاحسن اقبال،خواجہ آصف،پرویز رشید،رانا تنویر اور طلال

چوہدری،سائرہ افضل تارڑ،عباس آفریدی سمیت دیگر رہنماؤں کی نواز شریف کو ملکی صورتحال پر

بریفنگـپارٹیُ رہنما نواز شریف سے صحت بارے دریافت کرتے رہے،الحمداللہ ٹھیک ہوں اور روزے اچھے

جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے عوام پریشان ہیں اور ہمیں عوام کی آواز بننا ہے، کسان اس مہنگائی

میں پس چکا ہے،پٹرول،ڈیزل اور کھاد کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں،رانا ارشد،شاہد محمود خان کی

مختلف امور پر تجاویز،نوازشریف احسن اقبال کو نوٹ کراتے رہےـ۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں