صدر مملکت نے ٹیکس ایمنسی سکیم کے آرڈیننس 2019 پر دستخط کر دیئے

Spread the love

سکیم کا اطلاق 30 جون 2019 تک حاصل کئے گئے غیر اعلانیہ اثاثہ جات پر ہو گا

سکیم کا اطلاق 30 جون 2019 تک بغیر کسی جرمانے کے بتائے گئے ٹیکس ریٹس ادا کر کے ہو سکتا ہے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اثاثہ جات ظاہر کرنے کی سکیم کے آرڈیننس

2019 پر دستخط کر دیئے۔ سکیم کا اطلاق فوری طور پر پورے ملک میں ہو گا۔ سکیم کا اطلاق 30 جون

2019تک حاصل کئے گئے غیر اعلانیہ اثاثہ جات پر ہو گا۔ سکیم کا اطلاق 30 جون 2019 تک بغیر کسی

جرمانے کے بتائے گئے ٹیکس ریٹس ادا کر کے ہو سکتا ہے۔ جبکہ مختلف شرحوں سے جرمانے ادا کر کے

اسکیم سے 30 جون 2020 تک فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ اگر کسی شخص نے 30 جون 2019 تک سکیم سے

فائدہ نہیں اٹھایا تویکم جولائی 2019 سے 30 ستمبر 2019 تک 10 فیصد زیادہ ٹیکس ادا کر کے سکیم

سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ جبکہ 30 ستمبر 2019 سے 21 دسمبر 2019 تک 20 فیصد جرمانہ ادا کر

کے سکیم سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ جبکہ یکم جنوری 2020 سے 31 مارچ 2020 تک 30 فیصد زیادہ

جرمانہ دے کر سکیم سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے جبکہ یکم اپریل 2020 سے 30جون 2020 تک 40 فیصد

زیادہ جرمانہ دے کر اسکیم سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں