شہباز شریف بتائیں، کب واپس آ رہے ہیں؟فردوس عاشق

Spread the love

شہباز شریف لاپتہ قائد حزب اختلاف ، دوسروں کو جھوٹا کہنے کی بجائے خود سچ بولیں

اسلام آباد (وائس آف ایشیا)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ

(ن )کے صدر میاں شہباز شریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔شہباز شریف لاپتہ قائد حزب اختلاف ہیں۔

دوسروں کو جھوٹا کہنے کی بجائے خود سچ بولیں۔ بتائیں کب واپس آرہے ہیں؟۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ شہبازشریف صاحب لاپتہ قائد حزب اختلاف ہیں۔سوشل میڈیا پر

اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ دوسروں کوجھوٹا کہنے کے بجائے خود سچ بولیں، شہباز

شریف بتائیں وہ کب واپس آ رہے ہیں۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں