توہین عدالت کیس،ڈائریکٹر ایل ڈی اے محمد نعمان کمرہ عدالت سے گرفتار

Spread the love

ایل ڈی اے میں آوے کا آواہ ہی بگڑا ہوا ہے ،کس کی جرات ہے جو عدالت کے حکم میں رکاوٹ ڈالے،جسٹس امیربھٹی

ڈائریکٹر ایل ڈی اے محمد نعمان نے عدالت سے معافی مانگ لی،معافی اپنے پاس رکھیں ، جسٹس امیر بھٹی

لاہور(کورٹ رپورٹر)ڈائریکٹر ایل ڈی اے محمد نعمان کو توہین عدالت کیس میں کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا

گیا۔جمعہ کو لاہور ہائیکورٹ میں ڈی جی ایل ڈی اے اور ڈائریکٹر ایل ڈے کے خلاف توہین عدالت کیس کی

سماعت ہوئی، جسٹس امیر بھٹی نے ریمارکس دیے کہ شرم آنی چاہیے ایل ڈی اے کو دوسروں کو عدالتوں سے

جھوٹ بولنے کا کہتے ہیں، آپ کی جرات کیسی ہوئی عدالت کی معاونت کرنے والے پر جانبداری کا الزام لگایا،

ایل ڈی اے میں آوے کا آواہ ہی بگڑا ہوا ہے۔دوران سماعت ڈائریکٹر ایل ڈی اے محمد نعمان نے عدالت سے

معافی مانگ لی تاہم جسٹس امیر بھٹی نے کہا کہ آپ معافی اپنے پاس رکھیں، کس کی جرات ہے جو عدالت کے

حکم میں رکاوٹ ڈالے۔ جسٹس امیر بھٹی کے حکم پر کمرہ عدالت میں ڈائریکٹر ایل ڈی اے محمد نعمان گرفتار

کرلیا گیا، انسپکٹر شفیق بندیشہ نے ڈائریکٹر ایل ڈی اے محمد نعمان کو ہتھکڑیاں لگائیں۔واضح رہے ڈائریکٹر

ایل ڈی اے نے عدالت میں درست معاونت کرنے پر لیگل ایڈوائزر وقار اے شیخ کی ڈی جی کو شکایات کی

تھی۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں