بھارت کو ایک بار پھر پاکستان کے ہاتھوں ہزیمت کا سامنا

Spread the love

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کیساتھ مذاکرات میں

پاکستان نے بھارت کے دانت کھٹے کر دیئے، دشمن کی سب تد ابیر الٹی ہو گئیں۔

پاکستان کے موثر جوابات پر بھارت کو سانپ سونگھ گیا۔تفصیلات کے مطابق

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے محاذپر بھارت کو ایک بار پھر

ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بھارتی وفد کے بے تکے سوالات پر پاکستان نے منہ

توڑ جواب دیا ۔ چین میں ہونیوالے ایف اے ٹی ایف کیساتھ مذاکرت میں پاکستان

کے بارہ رکنی وفد نے سیکریٹری خزانہ یونس ڈھاگا کی قیادت میں شر کت کی۔

پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو دہشت گردی کیخلاف اقدامات سے آگاہ

جبکہ کرنسی سمگلنگ روکنے کیلئے اندرونی و بیر و نی راستوں کو فعال بنانے

کا پلان دیا،اس کے علاوہ ایف اے ٹی ایف کو مدارس اصلاحات اور کالعدم

تنظیموں کیخلاف اقدامات سے بھی آ گا ہ کیا گیا۔ یونس ڈھاگا نے بتایا کالعدم

تنظیموں کو میڈیم سے ہائی رسک میں ڈال کر ان کے تمام مراکز اور دفاتر ختم

جبکہ اکاؤنٹس و اثاثے منجمند کر دئیے ہیں۔اجلاس میں امریکہ ، چین، بھارت،

جرمنی، برطانیہ، آسٹریلیا، ملائیشیا اور ترکی کے نمائندے بھی موجود تھے۔

پاکستان کیخلا ف بھارت کا چھ رکنی وفد بھی ایف اے ٹی ایف میں آیا۔ایف اے ٹی

ایف کے بھارتی شریک چیئرمین نے کئی غیر ضروری سوالات اٹھا ئے جن کا

پاکستانی وفد نے بھرپور جواب دیا۔



Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں