انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تیسرا میچ آج برسٹل میں کھیلا جائے گا۔

Spread the love

برسٹل(سپورٹس رپورٹر) انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے

انٹرنیشنل کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ (آج) منگل کو برسٹل میں

کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس سیریز میں جاندار کم بیک کیلئے پر جوش ہیں۔ دونوں

ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا، دوسرے

ون ڈے میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو آیا، پاکستانی ٹیم

نے 373 رنز کا ہدف حاصل کرنے کیلئے آخر دم تک بھرپور فائٹ کی لیکن

بدقسمتی سے اسے 12 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔پاکستان کرکٹ ٹیم

کے کپتان سرفرازاحمد نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے ہاتھوں دوسرے میچ میں شکست

کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم کے

خلاف تیسرے میچ میں کامیابی کے ساتھ سیریز میں جاندار کم بیک کرینگے۔

سرفرازاحمدنے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے میچ میں فخر کی سنچری پر

خوش ضرور ہوں تاہم انہوں نے کہا کہ یہ خوش مزید بڑھ جاتی اگر میچ بھی جیت

جاتے۔ اپنے ایک بیان میںسرفرازاحمد نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے،

میزبان ٹیم کے خلاف دوسرے میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست

نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم مکمل طور پر فٹ اور متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ

انگلینڈ کے خلاف تیسرے میچ کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم

کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ایوان مورگن نے کہا کہ پاکستان کے خلاف

دوسرے ون ڈے میچ میں کامیابی کے باوجود ابھی مزید محنت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ گرین شرٹس کو دوسرے میچ میں شکست دینے کے باوجود

تیسرے میچ میں آسان حریف سمجھنے کی غلطی نہیں کرینگے بلکہ تیسرے میچ

میں کامیابی کے لئے پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ انگلینڈ نے

پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں 12 رنز سے شکست دی تھی، پاکستانی ٹیم 373

رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 361 رنز بنا سکی تھی۔ اپنے ایک

بیان میں مورگن نے کہا کہ دوسرے میچ میں فخر زمان نے غیرمعمولی بیٹنگ

سے حیران کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف دوسرے میچ میں

کامیابی کے باوجود ابھی بعض جگہوں پر مزید محنت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے

کہا کہ پوری ٹیم میچ میں کامیابی پر بہت خوش ہے تاہم انہوں نے ٹیم کو خبردار

کیا ہے کہ سیریز میں کامیابی کے لئے پوری ٹیم کو تینوں شعبوں میں سرتوڑ

کوشش کرنا ہوگی۔ واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تیسرا ون ڈے

کرکٹ میچ (آج) منگل کو کھیلا جائے گا۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں