انسداددہشت گردی میں پاکستان کی ہر ممکن مدد کرنے کیلئے تیار ہیں،بھارت

Spread the love

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے وزیر اعظم

عمران خان کو پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بھا ر

ت پاکستان کو ہر ممکن مدد دینے کیلئے تیار ہے لہٰذا عمران خان ملک میں

دہشتگردی کا صفایا کریں، بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق صحا فیو ں سے

گفتگو کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ کا کہنا تھا عمران خان نے دوبارہ مودی کے

برسراقتدار آنے کی خواہش اور یہ امید ظاہر کی ہے کہ اگر وہ دوبارہ اقتدار میں

آتے ہیں تو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہوجائیں گے لیکن ہم پہلے ہی

انہیں کہہ چکے دہشت گردی کا مکمل صفایا کریں اور اگر اس میں اسے مدد کی

ضرورت پڑتی ہے تو یقینی طور پر بھارت پاکستان کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار

ہے، پاکستان کیساتھ تعلقات کو بہتر بنانے اور مذاکرات کی بحالی میں بھارت کو

کوئی حرج نہیں تاہم آج بھی اس پاکستان میں دھماکے ہوتے ہیں اور لوگ مارے

ماتے ہیں لہٰذا پاکستانی وزیر اعظم کو چاہیے کہ وہ ان طاقتوں اور عناصر کا

صفایا کریں جو ان کے اپنے ملک کیساتھ ساتھ بھارت میں بھی دہشت گردی

پھیلانے کی تاک میں رہتے ہیں تاہم انہوں نے کہا ہم اپنے ملک میں دہشت گردی

پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے اور نہ ہی ملک کے مسلمان ایسا کرنے

دیں گے، کشمیر کے اندر بھی دہشت گردانہ واقعات میں کمی لائی گئی ہے جس

میں فوج اور سکیورٹی فورسز کیساتھ ساتھ پو لیس بہترین تعاون کیساتھ کام کر

رہی ہے۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں